ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / امریکہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھانے کا خواہش مند :جے شنکر 

امریکہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھانے کا خواہش مند :جے شنکر 

Sun, 05 Mar 2017 11:42:20    S.O. News Service

واشنگٹن، 4؍مارچ (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ٹرمپ انتظامیہ کا ہندوستان امریکہ تعلقات کو لے کر کافی مثبت نظریہ ہے۔یہ کہنا ہے ہندوستان کے خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر کا ، جنہوں نے کہا ہے کہ امریکہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو آگے لے جانے میں کافی دلچسپی کا مظاہرہ کررہا ہے۔جے شنکر نے یہ بات سینئر کابینہ ارکان اور اعلی حکام کے ساتھ وسیع بات چیت کے بعد کہی ہے۔دو طرفہ تعلقات کو آگے لے جانے کو لے کر پر امیدرخ کا اظہارکرتے ہوئے ایس جے شنکر نے واشنگٹن میں ہندوستانی صحافیوں کو بتایا کہ اوباما انتظامیہ کے دوران شروع ہوئے ہندوستان امریکی سفارتی اور تجارتی بات چیت اس سال بھی منعقد ہوں گی ۔انہوں نے کہاکہ مجموعی طور پر یہ نظر آرہا ہے کہ امریکی انتظامیہ کا ہندوستان اور اس کے ساتھ تعلقات کو لے کر مثبت نظریہ ہے۔واشنگٹن میں اپنے دورے کے دوران جے شنکر نے وزیر خارجہ ٹلرسن، وزیر تجارت راس، ہوم لینڈ سلامتی کے وزیر جنرل (ریٹائرڈ)جان کیلی، قومی سلامتی کے مشیر آر میک ماسٹر اور صدر کے نائب اسسٹنٹ کین جسٹر سے ملاقات کی۔ٹلرسن کے ساتھ جے شنکر نے دو سفارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ افغانستان اور ایشیا ئی خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر تجارت کے ساتھ بات چیت دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون پر مرکوز رہی جبکہ ہوم لینڈ سیکورٹی کے وزیر کے ساتھ امیگریشن اور ہندوستانیوں اور امریکہ میں ہندوستانی امریکی کمیونٹی کی فلاح و بہبود سے متعلق مسائل پر بات چیت کی گئی۔امریکہ کے سابق بحری اہلکار کی طرف سے ہندوستانی انجینئر سری نواس کچی بھوٹلا کے قتل کے پس منظر میں ہوم لینڈ سیکورٹی کے وزیر کے ساتھ جے شنکر کی بات چیت کو اہم مانا جا رہا ہے۔


Share: